1 جولائی، 2023، 8:57 AM

صیونی وزیراعظم نتن یاہو کو قتل کی دھمکی

صیونی وزیراعظم نتن یاہو کو قتل کی دھمکی

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نتن یاہو کے بھائی کی قبر پر ایک تحریر ملی ہے جس میں صہیونی وزیر اعظم کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ویب سائٹ قدس الاخباریہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عبرانی ذرائع ابلاغ میں اسرائیلی وزیراعظم کو قتل کی دھمکی پر مبنی تحریر کی بازگتشت سنائی دے رہی ہے۔

اسرائیلی داخلی سیکورٹی ایجنسی شاباک کے حکام خط کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں وزیراعظم نتن یاہو کے بھائی کی قبر پر ایک تحریر رکھی گئی تھی جس میں ان کو قتل کرنے کے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔

دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد صہیونی سیکورٹی ایجنسی شاباک متحرک ہوگئی ہے اور خط لکھنے میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News ID 1917524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha